آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ٹانگ پر پلستر کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 نومبر 2016 23:05

آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ٹانگ پر پلستر کر دیا گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2016ء) آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی ٹانگ پر پلستر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں کچھ روز قبل ٹخنے میں لگنے والی چوٹ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے ٹخنے کا اسکین کیا گیا تھا۔ اب آصف بھٹو کے ٹخنے میں 3 فریکچر کی نشاندھی ہوئی ہے جس کے باعث ان کی ٹانگ پر پلستر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں 2 ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جبکہ ہسپتال میں بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو نے ان کی عیادت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :