پولیس اور میڈیا مل کر جرائم کے خاتمے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں‘خورشید تنولی

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:09

حویلیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) پولیس اور میڈیا مل کر جرائم کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ حویلیاں سرکل میں عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلیے پریس کلب حویلیاں کی راہنمائی لیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈ ی ایس پی سرکل حویلیاں کیڈٹ خورشید تنولی نے پریس کلب حویلیاں میں تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر پریس کلب حویلیاں قادر بخش سرپرست اعلی سید الطاف شاہ، جنرل سیکرٹری سید اعجاز کاظمی، عبدالحمید تنولی، سید عبدالشکور شاہ کاظمی اور دیگر عہدیدارموجود تھے۔ ڈی ایس پی خورشید تنولی نے کہا کہ موجودہ دور میںمیڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔دنیا بھر میںمیڈیاخطرات میں رہتے ہوئے رپورٹنگ کرتے ہیں جسں سے حکومت سمیت ہر ادارہ راہنمائی حاصل کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :