گوجرخان میونسپل کمیٹی کی اقلیتی نشست پر دو امیدواروں کے ووٹ برابر ،فیصلہ پرچی ڈال کر کیا گیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:08

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) گوجرخان دو روز قبل میونسپل کمیٹی گوجرخان کی اقلیتی نشست پر دو امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کی وجہ سے فیصلہ بذریعہ پرچی ڈال کر کیا گیا جس کے مطابق آزاد امیدوار صدیق مسیح کامیاب قرار پائے جبکہ روی مسیح ناکام ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے ہونے والے انتخابات میں اقلیتی نشست کے امیدوار روی مسیح اور امیدوار صدیق مسیح کو 9۔9ووٹ پڑے ۔ ہفتہ کے روز ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں دونوں امیدواروں کا فیصلہ پرچی ڈال کر کیا گیا جس پر آزاد امیدوار صدیق مسیح کا نام نکل آیا اور وہ کامیاب قرار پائے ۔

متعلقہ عنوان :