وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے وزیراعظم ہاوس کیخلاف محاذ کھول دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 نومبر 2016 21:56

وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے وزیراعظم ہاوس کیخلاف محاذ کھول دیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر۔2016ء ) وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر نے وزیراعظم ہاوس کیخلاف محاذ کھول دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم ہاوس کیخلاف شدید تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد سرکاری محکموں کی تقریوں میں میرٹ سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں۔

فواد حسن فواد کی جانب سے گریڈ 20 سے اوپر کے سرکاری افسران کی تقرریوں میں من پسندی سے کام لیا جا رہا ہے جو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری افسران کی تقرریوں کیلئے پارلیمنٹ کی ایک قائمہ کمیٹی قائم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :