میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی کامیاب کارروائی، متعدد کشتیاں اور درجنوں بھارتی باشندے گرفتار

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاک بحریہ کے انڈین آبدوزوں کے خلاف آپریشن کے بعد میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کامیاب کارروائی کرکے متعدد کشتیاں اور درجنوں بھارتی باشندوں کوگرفتارکرلیاہے۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ذرائع کے مطابق کارروائی مشرقی سمندری سرحد کے پاس کی گئی۔

(جاری ہے)

ایم ایس اے ذرائع کے مطابق کشتیوں اوربھارتی باشندوں کوکراچی منتقل کردیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی باشندوں سے تفتیش حساس ادارے کریں گے۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ذرائع نے کہاکہ اکتوبر میں ایک پاکستانی کشتی کو پکڑ کر بھارت نے واویلا مچایا تھا۔بھارتی واویلے کی حقیقت اتنی بڑی تعداد میں کشتیاں اور شہری گرفتار ہونے پر عیاں ہو گئی ہے۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاک بحریہ کے ساتھ مل کر سمندری نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :