دکاندار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ،دو ڈاکوہلاک

مزاحمت پر باہر کھڑے ڈاکو کی فائرنگ سے دکان کے اندر موجود ڈاکو مارا گیا، اس کا اسلحہ لے کر باہر کھڑے ڈاکو کو نشانہ بنایا ‘ دکاندار

ہفتہ 19 نومبر 2016 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ بند روڈ پر دکاندار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ واقعہ میں دو ڈاکومارے گئے ،پولیس نے ڈاکوئوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل تحویل میں لے لی ۔ بتایاگیا ہے کہ بند روڈ کے علاقہ میں میاںمنشی ہسپتال کے قریب دو ڈاکو واردات کی نیت سے ایمبرائیڈری کی دکان پر آئے ۔

(جاری ہے)

ایک ڈاکو دکان کے اندر داخل ہو گیا جس پر دکاندار محسن سے مزاحمت کی تو باہر کھڑے ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا اپنا ساتھی مارا گیا ۔ محسن نے دکان کے اندر موجود ڈاکو کے اسلحہ سے باہر کھڑے ڈاکو پر فائرنگ کر دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ دکاندار کے مطابق ڈاکوئوںنے کچھ روز قبل بھی واردات کی تھی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرکے ڈاکوئوں کا اسلحہ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :