چہلم امام حسین ، راول ٹائون کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:55

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)چہلم امام حسین کے موقع پر راول ٹائون کی حدود میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راول ٹائون کی حدود میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداری, یونیورسٹیاں , کالجز اور سکول چہلم امام حسینؓ کے موقع پر 21 نومبر سوموارکو بند رہیں گے۔