حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تعیلمی انقلاب برپا کر دیا ، صلاح الدین رفاعی

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:55

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے سابقہ جنرل مینجر صلا ح الدین رفاعی نے کہاہے کہ نجی تعلیمی ادارے ملک میں فروغ تعلیم اورمعیار تعلیم کی بہتری میں کلیدی کردار اداکر رہے ہیں ، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تعلمی انقلاب برپا کر دیا ہے ، سرکاری سکولوں میں اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اور غیر موجود سہولیات کی فراہمی اور کمپیوٹر لیبارٹریوں کا قیام ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لایا جا رہاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نجی سکول ر یڈینٹ سیکنڈری سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل چوہدری مختار احمد وڑائچ، ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس کاشف منظور، سکول کے اساتذہ ، طلباء اور ان کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

صلاح الدین رفاعی نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں نے ملک میں طالبعلموں میں مسابقت کا ماحول پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس سے معیار تعلیم میں بہتری آئی اور طلباء میں زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کا جذبہ بیدار ہواہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں نجی اور سرکاری تعلیمی اداروںکے طلباو طالبات کی یکساں تعداد میں شریک ہے ۔

متعلقہ عنوان :