تمن قیصرانی می =ںجلکی ٹک تا سرفرغ 17کلو میٹر جیپ ایبل ٹریک کی تعمیرمکمل کر لی گئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:37

ڈی جی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)قبائلی علاقہ تمن قیصرانی ڈیرہ غازیخان میںجلکی ٹک تا سرفرغ 17کلو میٹر جیپ ایبل ٹریک کی تعمیرمکمل کر لی گئی ہے جس پر تقریبا دو کروڑ روپے خرچ کیے گئے ․ قبائلی علاقہ میں چارکروڑ روپے کی لاگت سے ملحقہ روڈ ز کی تعمیر ، ویٹرنری او رصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سفارشات بھیجی جائیں گی ․ یہ بات پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائیبل ایریا بابر بشیر نے تمن قیصرانی کے دورہ کے دوران عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی․پی اے بابر بشیر نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے چھ کروڑ روپے فراہم کیے گئے جن میں سے چار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈی سی او ندیم الرحمن او رپراجیکٹ ڈائریکٹر ٹی اے ڈی پی کو سفارشات بھیجی جائیں گی ․ قبائلی عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بابر بشیر متعلقہ علاقے کا دورہ کرنے والے پہلے پولیٹیکل اسسٹنٹ ہیں علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے سرفرغ تا لاری ، جندو گوٹیل تا جادو ، درگئی تک سڑکوں کی تعمیر کی جائے ․ قبائلی علاقہ کا اکثریت زریعہ معاش مویشی پالنا اور کاشتکاری ہے ․ ضرورت اس امر کی ہے کہ 15روز بعد ویٹرنری موبائل وین بھجوانے کے ساتھ ساتھ طب کی سہولیات فراہم کی جائیں ․ صاف پانی کی فراہمی او رزمین ہموار کرنے کیلئے بلڈوزر کی فراہمی اور معاشی مسائل کے حل کی سکیموں کیلئے ٹی اے ڈی پی کو سفارشات ارسال کی جائیں۔