ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے نیشنل بنک پارک گلبرک اورمسلم ٹائون موڑاور اس سے ملحقہ علا قوں میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے نیشنل بنک پارک گلبرک اورمسلم ٹائون موڑاور اس سے ملحقہ علا قوں سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔