ڈینگی کے خاتمے کیلئے اپنائی جانیوالی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:35

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیئے مزید بہتر حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں- انہو ںنے راولپنڈی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی کو سراہا ، انہو ںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خلاف سرگرمیاں اسی طرح جاری رکھیں تاکہ ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے -ان خیالات کا اظہار انہو ںنے کمشنر ا ٓفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل , پاکستان مسلم لیگ (ن)میٹروپولیٹن کے صدر سردار نسیم, ڈاکٹر جمال ناصر, چوہدری ایاز , راجہ جہانداد خان , ارکان صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد , زیب النساء اعوان , تحسین فواد, لبنی ریحان , قمرالاسلام راجہ , سردار ممتاز , اے ڈی سی جی نازیہ پروین سدھن , اور اے سی صاحبان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -صوبائی وزیر نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر گھروں میں داخل ہو رہا ہے - اس لیئے ان ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے ․ تاکہ لوگوں کو ڈینگی وباء سے بچایا جا سکے - انہو ںنے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے دوران بہتر پیش رفت کے لیئے انتظامیہ , نو منتخب بلدیاتی نمائندوںاور ڈاکٹروں پر مشتمل ایک سب کمیٹی تشکیل دی جائے جو ڈینگی کے خلاف مہم کی نگرانی کر کے اسے مزید موثر بنائے ․ انہو ںنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور انہو ںنے کہا کہ نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں․راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق ڈینگی سرویلنس اور کیس رسپانس پر کڑی نظر رکھیں- انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں بہتری آئی ہے جبکہ ہمیں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے -ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے اجلاس کو بتایا کہ ڈینگی کے خلاف تمام محکمے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اگر اسی طرح محنت جاری رہی تو آئیندہ سیزن میں مزید بہتری نظر آئے گی -

متعلقہ عنوان :