مزار بی بی پاک دامن کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:32

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) مزار بی بی پاک دامن کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست چودھری مسعود گجر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں مزار بی بی پاک دامن کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیارکیاگیا جس کے تحت وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو اڑھائی کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کر دیئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کئی برس گزرنے کے باوجود مزار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کو کشادہ کرنے اور وہاں زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ مزار کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کو مزار بی بی پاک دامن کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :