2روز قبل مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ، 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) لاہور میں 2روز قبل مخالفین کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا ، 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ دو روز قبل بھا ٹی گیٹ کے علا قہ اونچا فقیر خا نہ کا رہائشی 30سالہ سید فقیر سعید فخر الد ین گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس کے مخا لفین اعجا ز حید ر عر ف فیر ی شا ہ کے سا تھ معمولی با ت پر تلخ کلا می ہو گئی جس کے نتیجے میں اعجا ز حید ر کی جانب سے فائر نگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں6 گو لیاں لگنے سے سید فقیر سعید فخر الد ین شدید زخمی ہو گیا تھا جو زند گی مو ٹ کی کشمکش کے بعد ہسپتا ل میں دم تو ڑ گیا۔

پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ملزمان دونوںکی آ پس میں پر انی دشمنی چلی آ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

مقتو ل کے والد کی درخو است پر ملز ما ن کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے جلد ملزمان کو گر فتار کر لیا جائے گا ۔دوسری جانب مز نگ کے علاقے ٹمپل روڈ کے قریب45سالہ نامعلوم شخص پرسرار طور پرمردہ حالت میں پایا گیا ۔راہگیر کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے اس کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ئو ں پر تفتیش کر رہے ہیں اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

متعلقہ عنوان :