پاک فوج نے ایل او سی پر پاکستانی حدود کے اندر آنیوالے بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا، ملبہ تحویل میں لے لیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:30

پاک فوج نے ایل او سی پر پاکستانی حدود کے اندر آنیوالے بھارتی جاسوس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاک فوج نے ایل او سی پر پاکستانی حدود کے اندر آنیوالے بھارت کے جاسوس طیارے کو مار گرایا ، ملبہ پاکستانی فوجیوں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے ہفتہ کو ایل او سی پر رکھ چکری سیکٹر میں پاکستانی حدود میں 60 میٹر اندر آ جانیوالے بھارت کے کواڈ کاپٹر کومار گرایا ۔ یہ کارروائی پاکستان کی آگاہی پوسٹ پر تعینات پاکستانی فوجیوںکی طرف سے کی گئی۔پاکستان کی آگاہی پوسٹ کے قریب گرنے والے بھارت کے کواڈ کاپٹر کے ملبے کو پاکستانی فوجیوں نے تحویل میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق کارروائی ہفتہ کو4 بج کر45 منٹ پر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :