سی ڈی اے کو شفاف اور عوام دوست ادارہ بنایا جا رہا ہے‘ادارہ غریب اہلکار انتہائی مالدرا ہیں، تنخواہوں کیلئے پلاٹ بیچنے کی روش ختم کر رہے ہیں

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیزکا کاروباری برادری سے خطاب شیخ انصر عزیزکی تعیناتی کا خیر مقدم، غیر مشروط تعاون کریں گے‘عبدالرئوف عالم

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) اسلام آباد کے مئیر اور سی ڈی اے کے چیئرمین شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کو شفاف اور عوام دوست ادارہ بنایا جا رہا ہے جسکے لئے مالیاتی ڈسپلن کے علاوہ دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں ، تمام نظام کو خودکار بنایا جا رہا ہے جبکہ میں عوامی شکایات اور انکے ازالہ کے نظام کوکمپیوٹرائیز کر کے میں خود مانیٹر کروں گا۔

فائلیں اور درخواستیں دبانے اور کام روکنے کے کلچر کاخاتمہ میرا مشن ہے کیونکہ منفی ہتھکنڈوں نے سی ڈی اے کو غریب اور اہلکاروں کو انتہائی مالدار بنا دیا ہے اور اب ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بھی پلاٹ بیچ کر کام چلایا جا رہا ہے۔ ادارے کی مستقل آمدنی کیلئے کئی طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مئیر اور سی ڈی اے کے چیئرمین شیخ انصر عزیز نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہائوس میں کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرئوف عالم ، یو بی جی کے چئیرمین افتخار علی ملک اور دیگر تاجر رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شیخ انصر عزیز نے کہا اب دوخواستوں میں مقررہ وقت کے اندر اندر کاروائی ہو گی اور تاخیر کی صورت میں خود نظام چئیرمین اور متعلقہ افسران کو آگاہ کرے گا جس کے بعد متعلقہ اہلکار سے جواب طلبی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کر کے مالیاتی ڈسپلن قائم کیا جا رہا ہے ۔

وہ حکومت ، عوام اور کاروباری برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور شہر کی حالت بہتر بنانے خصوصاً مارکیٹوں سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کاروباری برادری کا تعاون درکار ہے۔ اسلام آباد کووزیر اعظم کی مدد سے ماڈل سٹی بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عبدالرئوف عالم اور دیگر تاجر رہنمائوں نے کہا کہ شیخ عنصر عزیز کی تعیناتی ملک بھر کی کاروباری برادری کیلئے فخر کا مقام ہے اور ہم ان سے غیر مشروط تعاون کریں گے۔

انھیں مئیر اور چئیرمین لگانا وزیر اعظم کا بہترین فیصلہ ہے جس پر انکے مشکور ہیں۔ تاجر رہنمائوں نے انڈسٹریل ایریا کے لیز کاور قوانین کے مسائل ، سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں صفائی ، خصوصی بچوں کیلئے کھیلوں کے میدان اور ویمن چیمبر کیلئے پلاٹ سمیت متعدد مطالبات کئے اور انکی توجہ کئی حل طلب مسائل کی طرف مبذول کروائی۔

متعلقہ عنوان :