لاہور ‘مسلح افراد کی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائر نگ‘ باپ بیٹے سمیت4افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) لاہور کے علاقے سمن آباد ملت پارک میں2 نامعلوم افراد نے فائر نگ کرکے 4 افراد قتل کر دیاجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملت پارک میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے باعث چار افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیک تمام افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق مقتول ایزی پیسہ کی دکان پر موجود تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر اندھا دھندفائرنگ کر دی جبکہ پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے کیونکہ ڈکیتی میں اندھا دھند فائرنگ نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ملت پارک میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعلی نے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :