حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، چوہدری خوش اختر سبحانی

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:22

سیالکوٹ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری خوش اختر سبحانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ معیشت کی بہتری میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا اہم کردار ہے ۔ گوادر پورٹ کے قیام میں حکومت نے ہر اول دستے کا کردار ادا کر کے ملک کی معیشت میں ترقی کی بیج بو دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیاد ت میں ہی ترقی کا سفر جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ مخالفین ترقی کے دشمن ہیں جنہیں قوم جان چکی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سی پیک منصوبہ پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے ۔ اقتصادی راہداری کے دشمن بھارت نے پاکستان کے لئے ہمیشہ مشکلات پیدا کی ہیں ۔ کبھی دریاؤں میں پانی کو روک لینا ،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنا اورلائن آف کنٹرول پر معصوم اور نہتے عوام پر ظل و بربریت ڈھانا دشمن بھارت کی مکروہ چالیں ہیں ۔ پاکستان کی قوم ایک بہادر اور نڈر قوم ہے ۔

متعلقہ عنوان :