باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کر دیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:19

سیالکوٹ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں باپ نے فائرنگ کر کے اپنے بیٹے کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سیدانوالی ہری پور کے رہائشی عبد الرشید نے اپنے 18سالہ اکلوتے بیٹے یاسر کو مہنگاموبائل خریدنے پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ ریسکیو 1122 موقعہ پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کررہی تھی کہ راستہ میں ہی یاسر دم توڑ گیا ۔ پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ نے مقتول کی والدہ مقصودہ بی بی کی درخواست پرتحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :