جنرل پریکٹیشنز کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے ترکی کے ماڈل پر پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا

فیملی فزیشن اور جنرل پریکٹیشنرز صحت کے ساتھ سماجی خدمات بھی سر انجام دے رہے ہیں،خواجہ سلمان رفیق

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:19

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ فیملی فزیشن اور جنرل پریکٹیشنرز ڈاکٹرز صحت کے علاوہ سماجی شعبے میں بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیںاور لوگ اپنے سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی اپنے فیملی ڈاکٹر سے مشورہ لیتے ہیں‘ فیملی فزیشن ہیلتھ کیئر سسٹم کا اہم جز ہیں ‘ جنرل پریکٹیشنز کی تربیت اور کپیسٹی بلڈنگ کے لیے ترکی کے ماڈل پر پنجاب کے چند ضلعوں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منصوبہ شروع کیا جائے گا، انہوں نے یہ بات یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان سوسائٹی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام سالانہ انٹرنیشنل فیملی میڈیسن کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تقریب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر اجمل خان کے علاوہ سوسائٹی کے عہدے داروں اور چاروں صوبوں و دیگر ممالک سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ بڑے ہسپتالوں پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ 700 بنیادی مراکز صحت 24 گھنٹے ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر رہے ہیںجس کی وجہ سے تربیت یافتہ اسٹاف کی نگرانی میں زچگیوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ کر 60 ہزار تک پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہا مزید 103 بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرکے 24 گھنٹے چلانے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے،علاوہ ازیں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی سکین کی سہولت بھی جلد فراہم کی جا رہی ہے، مشیر صحت نے جنرل پریکٹیشنرز پر زور دیا کہ ُPreventionپرگروام کا حصہ بن کر بیمارویوں کی روک تھام میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر طارق عزیز نے میڈیکل کالجز میں فیملی میڈیش میں ماسٹر ڈگری اور ڈپلومہ کلاسز شروع کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس(آج) 20 نومبر تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :