یو ایچ ایس نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:19

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے الحاق شدہ پرائیوٹ میڈکل اور ڈینٹل کالجز میں سینٹلائزڈ انڈیکشن پالیسی کے تحت داخلے کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پرونشل ایڈمیشن کمیٹی کی ہدایت پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کی گئی ہے وہ امیدوار جو پہلے درخواستیں جمع نہیں کر اسکے تھے وہ 21 اور 22 نومبر کو (بروز پیر اور منگل ، صبح 8 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی اور نشر میڈیکل کالج ملتان میں درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے درخواستیں صرف اوپن میرٹ سیٹوں کیلئے ہی وصول کی جائیگی ۔ فارن یا اورسیز سیٹوں پر داخلہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔