وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کیبل آپریٹرز ‘ پی بی اے اور پیمرا کا اجلاس

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:19

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت کیبل آپریٹرز ‘ پی بی اے اور پیمرا کااجلاس منعقدہوا،اجلاس کے آغاز میں میاں عامر محمود چیئر مین پی بی اے اور صدر کیبل آپریٹر خالد آرائیں نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کا ان کے مسائل سننے پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے بتایا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل حل کرنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے ،ڈی ڈی ایچ کے سلسلہ میں اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں کیبل آپریٹرز کے چار نمائندے، پیمرا اور پی بی اے کے چار نمائندے اور کیبل آپریٹرز کے چار نمائندے شامل ہونگے جو مسائل پر تفصیلی گفتگو کے بعد (آج) 20نومبرکو دوبارہ اسی معاملہ پر ہونے والے اجلاس میں متفقہ سفارشات پیش کریں گے، اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق رائے تھا کہ بھارتی چینل پر مکمل پابندی برقرار رکھی جائے،اجلاس (آج) اتوار کے روز دوبارہ وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :