جماعت اسلامی نوجوانوں کی پارٹی بن گئی ہے ‘بہت جلد لاکھوں کی تعداد میں نوجون سپاہی بن کر صوبہ کی تقدیر بدلیں گے‘ نوجوان کسی بھی تحریک کاہراول دستہ ہوتے ہیں‘تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ نوجوانوں نے ہی معاشرے میں انقلاب برپاکیا ہے

سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی پارٹی بن گئی ہے اور بہت جلد لاکھوں کی تعداد میں نوجون جماعت اسلامی کے سپاہی بن کر صوبہ کی تقدیر بدلیں گے۔ نوجوان کسی بھی تحریک کاہراول دستہ ہوتے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ نوجوانوں نے ہی معاشرے میں انقلاب برپاکیا ہے۔

اب بھی اگر ملک کے نوجوان کرپشن فری پاکستان تحریک کے لئے کمر بستہ ہوجائیں تو پاکستان کی تقدیر سنور سکتی ہے۔جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کومنظم کرے گی۔ہم نے نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر اور مقصد سے وابستگی کے لئے پوراپروگرام واضع کیا ہے۔ وہ دیر بالا میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرہے تھے جس میں ملک افسر شاہ ضلعی صدر یوتھ ونگ آئی ایس ایف دیر بالا ، سید علی شاہ ضلعی جنر ل سیکرٹری ، جاویداقبال صدر یوتھ ونگ آئی ایس ایف تحصیل واڑی ، انجینئر نواب صدر یوتھ ونگ کارو درہ ، میاں قاسم صدر یوتھ ونگ یونین کونسل دسلوڑ ، وقار ، یاسین خان ، ندیم ، اسماعیل خان ، عبیداللہ ، فہیم ، حماد ، یاسر ، شاہد ، نوید اور دیگرنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف سے مستعفی وہ کر جماعت اسلامی یوتھ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اجتماع سے قومی اسمبلی میںجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ،امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ ،ضلعی ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ، ممبرصوبائی اسمبلی محمد علی ، ملک بہرام خان نے بھی خطاب کیا۔عنایت اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جماعت اسلامی کے وزرا نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے پاس عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور صوبہ کو ترقی کی ر اہ پر گامزن کرنے کا پروگرام اور لائحہ عمل موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی کے لیے خاطر خواہ منصوبے بنائے ہیںا ور اس کے دور رس اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانووں کو امید اور تبدیلی کا پیغام دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میںجوق درجوق نوجوان جماعت اسلامی میں شمولیت کر ر ہے ہیں۔انھوں نے کہا نوجوان اس قوم کے لیے امید ہیںاور ان میں تبدیلی کا عزم موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اہلیت اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور یہی نوجوانوں کا جذبہ ابھارنے کے نعرے اور ان کے لیے ہماری دعوت ہے۔

متعلقہ عنوان :