وزیر بلدیات سندھ نے قائداعظم کی رہائشگاہ میں سیوریج کے پانی کے اوورفلو کی شکایات کا سخت نوٹس لیکر واٹربورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر کو معطل کردیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو نے قائداعظم کی رہائش گاہ وزیر مینشن کے اطراف میں سیوریج کے پانی کے اوورفلو کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واٹربورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ایم ڈی واٹربورڈ کو ہدایت کی کہ اس غفلت کے مرتکب کو فوری طورپر معطل کردیا جائے ، ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے معاملے کی فوری تحقیقات کرکے علاقہ کے ایگزیکیٹیوانجینئر وسیم شیخ کو معطل کردیا ہے ،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ فراہمی ونکاسی آب میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،شہر کے کسی علاقہ میں اگر نکاسی آب کا پانی گٹروں سے ابل رہا ہے ،مین ہولز پر ڈھکین یا سلیب نہیں رکھے گئے ہیں تو متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ایگزیکٹیو انجینئر سیمت دیگر عملہ اس صورتحال کا فوری مداوا کرلے ورنہ ذمہ داروں کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ اس ہی طرح فراہمی آب کے ذمہ دار ایکس ای این اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیربلدیات اورچئیرمین جام خان شورو کی اس ضمن میں سخت ہدایات ہیں کہ شہر میں پانی و سیوریج کی صورتحال کی بہتری میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے جو اہلکار بھی غفلت کا مرتکب پایا جائے اس کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :