وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس‘ میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ ‘میڈیکل کالجوں میں داخلی پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ
پبلک میڈیکل کالجو ںکی طرح نجی میڈیکل کالجوں کو بھی میرٹ پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہوگا، محکمہ صحت عملدرآمد کرانے کا ذمہ دار ہوگا‘پنجاب حکومت نے صوبے میں ہر سطح پر میرٹ پالیسی کو اپنایا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں‘شہبازشریف
ہفتہ 19 نومبر 2016 21:30
(جاری ہے)
پیسوں کی خاطر میرٹ کی خلاف ورزی کرکے قوم کے ذہین اور ہونہار بچوں کا حق مارنا ظلم ہے۔
میڈیکل ایجوکیشن کے نام پر پیسے کمانے کی خاطر میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ پبلک میڈیکل کالجوں کیلئے بنائی گئی میرٹ پالیسی نجی میڈیکل کالجوں پر بھی لاگو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ پالیسی پر عملدرآمد کرانا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے اور اسے یہ ذمہ دار پوری کرنا ہوگی۔ انہو ںنے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت نے اس حوالے سے موثر اقدامات کئے ہیں۔ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔ممبر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر عیس محمد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پبلک و پرائیویٹ میڈیکل کالجو ںمیں داخلے کیلئے میرٹ پالیسی اپنا کر انقلابی قدم اٹھایا ہے اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اس ضمن میں پہل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت و قانون، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ممبر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر عیس محمد اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پنجاب ہائوس اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.