مظلوم بلوچستان کو سی پیک میں نظرانداز نہ کیا جائے ،عبدالحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ مظلوم بلوچستان کو سی پیک میں نظرانداز نہ کیا جائے یہ موقع اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو دیا مگر حکمران یہ موقع بھی چھیننا چاہتا ہے سی پیک کا اصل روٹ ژوب کوئٹہ خضدار پر ہی کام کیا جائے اصل روٹ کو نظراندازکرنے سے مسائل،سازشیں پیداہوگی، پریشانی واحساس محرومی کو دور کرنے کیلئے بلوچستان کے حقیقی مسائل پر توجہ دی جائیں ۔

بلوچستان اب بھی مختلف بحرانوں میں گھرا ہواہے ۔ اللہ نے بلوچستان کو ہر نعمت ، وسائل اور بہترین انسانی صلاحیتوں سے نوازا ہے لیکن وفاق کی غیر ذمہ دارانہ رویوں ، انتشار اورحکمرانوں کی مفاد پرستی وکرپشن نے عوا م کے لیے بدترین مسائل پیدا کردیے ہیں ۔

(جاری ہے)

مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کرپشن ام المسائل ،عوام کے مسائل حکمرانوں کے مالاہونے کی بنیادی وجہ ہے ۔

سپریم کورٹ یقیناً پانامہ لیکس کرپشن اور ملک میں سرطان کی طرح کرپشن کے خاتمے کے لیے روڈ میپ دے گی لیکن ملک کو کرپٹ مافیا اور کرپٹ نظام سے نجات کے لیے عوام ، معاشرہ کے موثر طبقات اور سول سوسائٹی نے کردار ادا کرناہے ۔ جماعت اسلامی عوام کے جذبات کی ترجمان ہے ۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تو ملک بحرانوں سے نجات پائے گا۔ دیانت دار دین دار سیاسی مذہبی، جمہوری ، سماجی اور دانشور قوتوں کو سنجیدگی سے قومی عوامی مسائل پر غور کرنا ہوگا تاکہ یکجہتی واتحاد سے ہی مسائل کے حل کی راہ متعین ہوجائیں۔ بلوچستان کے نوجوان روزگار وتعلیم جبکہ عوام پسماندگی ،حکومتی کرپشن،پینے کے صاف پانی، توانائی کی قلت زراعت ، صنعت اور قومی معیشت کی ترقی کیلئے ترس رہے ہیں ۔