داتا علی ہجویریؒ کے پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے دل ودماغ مفلوج بنادینگے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ نے گمراہیوں کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کومشرف روشن راستہ دیکھایا، ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:38

داتا علی ہجویریؒ کے پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے دل ودماغ مفلوج ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ داتا علی ہجویریؒ کے پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کے دل ودماغ مفلوج بنادینگے ،امن ومحبت بھائی چارگی احترام انسانیت کا پیغام عام کرنیوالوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہمیشہ ناکامی ہوئی ہے ،پاکستان امن پسند ملک ہے دنیا میں امن کا خواہ اور تعمیروترقی چاہتا ہے ،بزرگان دین کی راہ پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سلامتی وسربلندی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرینگے ،حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ نے گمراہیوں کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کومشرف روشن راستہ دیکھایا، ،امن وسلامتی بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے کے ذریعے جہالت کو شکست اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپے جہالت میں ڈوبے افراہ کو راہ حق پر گامزن کیا ،داتا علی گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ نے برصغیر پاک وہند میں دین اسلام کی شمع روشن کرکے رواداری ،برداشت اور صبر کو فروغ دیا ،پاکستان اولیاء کا فیضان اور اولیاء کرام کی دھرتی ہے اس کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے سالانہ عرس کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں حضرت داتا گنج بخش کے مزار اور زائرین کی فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنائیں ،زائرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے محکمہ اوقاف پنجاب تمام تر اقدامات کرئے ،انہوں نے کہا کہ داتا گنج بخش کی تبلیغ وتعلیم کے ذریعے قلیل ترین مدت میں ہزاروں لوگ عالم دین بن گئے ،وہ لوگ جو فسق وفجوراور اخلاقی فساد کی زنجیروں میں عرصہ دراز سے جکڑے ہوئے تھے انہیں چھٹکارا دلایا ،انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیمات کو فروغ دیکر ہی دہشتگردی ،انتہاپسندی کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے ،حضرت داتا علی ہجویری کی تعلیمات کی ترویج واشاعت کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرئے ،نیو جنریشن کو اولیاء اللہ کی تعلیمات کے ذریعے ہی آگے لیجایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :