بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں،ان سے محبت و شفقت سے پیش آنا چاہئے‘ شہباز شریف
اگر بچپن سے ہی بچوں کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت کی جائے تو اس سے ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب کا بچوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
ہفتہ 19 نومبر 2016 20:35
(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے بچوں کی نشونما اور تحفظ سمیت مختلف ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور 70 ہزار سے زائد بچوں کو چائلڈ لیبر سے نکال کر تعلیم کیلئے سکولوں میں لایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں سے مزدوری لینے کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں اور معصوم ہاتھوں میں اینٹ گارے کی جگہ قلم کتاب دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے مفادات کا تحفظ اور انہیں بلا امتیاز زندگی میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کی بہبود کو یقینی بنانے کا مشن سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان مضبوط شراکت کار کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم اطفال بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا آج کے اس عزم کااعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کو اطفال دوست ملک بنانے کے لیے سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام متعلقہ حلقے اپنا موثر کردار ادا کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.