تحر یک انصاف کا پانامہ لیکس میں وکلاء کی سر بر اہی حامد خان کو ہی دینے کا فیصلہ

وکلاء کو ’’مشورے‘‘دیتے رہیں گے‘نئے وکیل کیلئی5وکلاء کے ناموں پر غور ‘نئے وکیل کے بارے میں حتمی فیصلہ منگل کو کیا جائیگا وزیر اعظم کی جانب سے قطری شہزادے کا خط پیش کر نے کے بعد تحر یک انصاف کا کیس مزید مضبوط ہوچکا ہے ‘تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) تحر یک انصاف کا پانامہ لیکس میں وکلاء کی سر بر اہی حامد خان کو ہی دینے کا فیصلہ ’وکلاء کو ’’مشورے‘‘دیتے رہیں گے جبکہ نئے وکیل کیلئی5وکلاء کے ناموں پر غور ‘نئے وکیل کے بارے میں حتمی فیصلہ منگل کو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کے مطابق تحر یک انصاف کے سپر یم کورٹ کیس میں پیش ہونیوالے وکلاء کی سر براہی حامد خان کے پاس ہی رہیگی جبکہ نئے وکلاء کیلئے اس وقت 5مختلف نامو ں پر غور کیا جا رہا ہے اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو کر لیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا پانامہ لیکس کے معاملے پر سپر یم کورٹ میں کیس بہت مضبوط ہے اور وزیر اعظم کی جانب سے قطری شہزادے کا خط پیش کر نے کے بعد تحر یک انصاف کا کیس مزید مضبوط ہوگیا ہے اور ہمیں امیدہے کہ پانامہ لیکس کیس میں فیصلہ تحر یک انصاف کے حق میں آئیگا۔