پیپلزپارٹی کا30نومبر کو لاہور میں پارٹی ورکرز کنونشن منعقد کر نے کااعلان

پنجاب میں پہلے مر حلے پر ڈویڑنل اور دوسرے مر حلہ میں اضلاع کے دورے کر یں گے ‘ بلاول ہائوس لاہور میں کنونشن کے موقعہ پر بلاول بھٹو پہلی بارپیپلزپارٹی کے کارکنوں کی خود شکایت بھی سنیں گے ‘بلاول بھٹو کا قمر الزمان کائرہ اور ندیم افضل چن سے ملاقات میں فیصلہ‘ذرائع

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کا30نومبر کو لاہور میں پارٹی ورکرز کنونشن منعقد کر نے کااعلان ‘پنجاب میں پہلے مر حلے پر ڈویڑنل اور دوسرے مر حلہ میں اضلاع کے دورے کر یں گے جبکہ بلاول ہائوس لاہور میں کنونشن کے موقعہ پر بلاول بھٹو پہلی بارپیپلزپارٹی کے کارکنوں کی خود شکایت بھی سنیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطا بق ہفتے کے روز پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرالزمان کائرہ اور جنرل سیکرٹر ی پنجاب ندیم افضل چن نے بلاول ہا?س لاہور میں بلاو ل بھٹو سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول ہا?س لاہور میں کنونشن منعقد کیا جائیگا جس میں کارکنوں کو شر کت کی دعوت عامہ ہوگی جبکہ بلاول بھٹو کارکنوں کی بھی اس موقعہ پر شکایت سنیں گے جبکہ پنجاب میں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے بلاول بھٹو پنجاب میں پہلے مر حلے پر ڈویڑنل اور دوسرے مر حلہ میں اضلاع کے دورے کر یں گے۔