این اے 258ضمنی انتخاب کے انتظامات کے حوالے سے الیکشن کمشنر سندھ کی زیر صدارت اجلاس

پولنگ اسٹیشنز کے اندر ،باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ ،رینجرز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:30

این اے 258ضمنی انتخاب کے انتظامات کے حوالے سے الیکشن کمشنر سندھ کی زیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) کراچی کے حلقہ این اے 258میں 24نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر تنویرذکی کی صدارت میں ہفتہ کو صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں این اے 258کے ضمنی انتخاب کے سکیورٹی پلان ،انتخابی سرگرمیوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں محکمہ پولیس ،رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ میں پولنگ کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے جبکہ پریذائیڈنگ اور رینجرزا فسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوںگے ۔این اے 258کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔حلقہ میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ پاک فوج بھی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تیار ہوگی ۔ریٹرننگ افسر اکرام حسین نے اجلا س کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این اے 258میں 14امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔حلقہ میں ووٹرز کی تعدا 4لاکھ سے زائد ہے ۔ووٹرز کیلئے 287پولنگ اسٹیشنز اور 900پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :