وکلاء نے سیشن کورٹ میں پیشی پر آنے والے آئی اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)وکلاء نے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئی اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا کر وردی بھی پھاڑ ڈالی۔بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی اقبال نے وکیل کی کار چوری کے مقدمہ کو جھوٹا قرار دیکر خارج کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی اقبال سیشن کورٹ میں پیش ہوا جہاں رمضان ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ بد ترین تشدد کا نہ نشانہ بنا نے کے بعد اس کی وردی بھی پھاڑ ڈالی۔ اس موقع پر اے ایس آئی مدد کے لیے ساتھی اہلکاروں کو پکارتا رہا ہے لیکن سکیورٹی اہلکار بے بس دکھا ئی دئیے ۔ اے ایس آئی اقبال نے تشدد کرنے والے وکلا ء کے خلاف تھانہ اسلامپورہ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔