گورنر سندھ سے چیف جسٹس پاکستان آف پاکستان اورجسٹس(ر)ناصر اسلم زاہدکی ملاقات

امید ہے گورنر سندھ جلد مکمل صحت یابی کے بعد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے، جسٹس انور ظہیر جمالی نیک خواہشات پر چیف جسٹس ،صحت یابی کیلئے دعا کرنیوالوںکامشکور ہوں،جلد اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لوں گا،گورنرسندھ

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس( ر)سعید الزماں صدیقی سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ہفتہ کو ملاقات کی چیف جسٹس نے گورنر سندھ کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ امید ہے گورنر سندھ جلد مکمل صحت یابی کے بعد اپنے فرائض منصبی سنبھال لیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی نے نیک خواہشات پر چیف جسٹس کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کے بھی مشکور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔دریں اثناء گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی سے جسٹس(ر)ناصر اسلم زاہد نے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔دونوں نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔