وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس

نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے انتظامی اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،وفاقی وزیر کی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:21

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کا اجلاس ہفتہ کے روزیہاں منعقدہوا جس میں ہسپتال کے انتظامی اور مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وزیر خزانہ نے ترقیاتی و انتظامی کاموں میں سست روی کا بھی نوٹس لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہر کام وقت مقررہ پر مکمل ہونا چاہئے تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ میں کسی مشکل کا سامنانہ کرنا پڑ ے، اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں بورڈ آف ٹر سٹیز کی میٹنگ بلائی جائے تاکہ ہسپتال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے،وفاقی وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے اصل پلان کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، اسحاق ڈار نے کہا کہ ہسپتال کے ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،وفاقی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطوں کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے، اجلاس میں سیکرٹری اکنامک افیئرز پنجاب‘ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ‘ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ پنجاب اور وائس چانسلر پمز کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :