گوجرانوالہ انٹر کالجز بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مقابلے سپورٹس جمنازیم میںشروع ہوگئے

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:17

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) گوجرانوالہ انٹر کالجز بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مقابلے سپورٹس جمنازیم میںشروع ہوگئے جس میںڈویڑن بھر کی 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بیڈمنٹن کے معروف پلیئر اور جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک ہمایوں شہزادتھے۔ اس موقع پر گوجرانوالہ بورڈ کے آفیشل طارق رشید انصاری، دانش رضا گجر، محمد اسرار ، سید عبدالمنان، محمد نعیم اور سلمان قاضی بھی موجود تھے۔ مذکورہ ٹورنامنٹ صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضا کے زیر نگرانی منعقد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :