پاک فوج سپہ گری میں اپنی وراثت اورروایت رکھتی ہے۔آرمی چیف

جنرل راحیل شریف کاسلیمانکی سیکٹرکادورہ،ورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پرجوانوں کی مستعدی کی تعریف،پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اورروائتی جنگ کاجواب دینے کیلئے تیارہے،پاک فو ج نے ہرچیلنج کابخوبی مقابلہ کیا،پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پاک فوج،رینجرزکے جوانوں اور جنگی ہیروز سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 18:01

پاک فوج سپہ گری میں اپنی وراثت اورروایت رکھتی ہے۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹرکادورہ کیا،آرمی چیف نے پاک فوج،رینجرزکے جوانوں اور جنگی ہیروزکے ساتھ دن گزارا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹرکے دورہ کے موقع پرورکنگ باؤنڈری اور ایل اوسی پرجوانوں کی مستعدی کے معیارکی تعریف کی۔آرمی چیف نے میجرشہیدشبیرکی یادگارپرپھول بھی چڑھائے اور جانیں قربان کرنیوالوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ڈی جی رینجرزمیجرجنرل عمرفاروق برکی،کورکمانڈرلاہوراور کورکمانڈربہاولپور بھی تھے۔ اس موقعہ پرگفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فو ج نے ہرچیلنج کابخوبی مقابلہ کیا۔پاک فوج سپہ گری میں اپنی وراثت اورروایت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج جرات اور بہادری کی روایات کے ورثے کولیکر چل رہی ہے۔ماضی کے ہیروزکی طرح پاک فوج کسی بھی چیلنج کیلئے تیارہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ ہرچیلنج کامردانہ مقابلہ کیاہے۔پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگی مہارت رکھنے والی فوج ہے۔پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے جبکہ روائتی جنگ کاجواب دینے کیلئے تیارہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پاک فوج سپہ گری میں اپنی وراثت اورروایت رکھتی ہے۔آرمی چیف