پاکستانی امریکن نیشنلٹی ہولڈر دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:10

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستانی امریکن نیشنلٹی ہولڈر مظہر بٹ دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

(جاری ہے)

مظہر بٹ تقریباً11سال سے امریکہ میں مقیم تھے۔ پانچ دن قبل مرحوم کی شادی ہوئی تھی ۔ اُن کی نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں شہر بھر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔