بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جونیئر افسرکو ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا

حکومت سندھ نے کے ایم سی میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا سختی سے نوٹس لے لیا ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:06

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جونیئر افسرکو ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر تعینات کردیا گیاہے ۔حکومت سندھ نے کے ایم سی میں آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 2003میں گریڈ میں جونیئر کلرک بھرنے ہونے والے طارق صدیقی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی انتہائی مہربان ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

طارق صدیقی کو ایک سال کے دوران ہی گریڈ 5سے گریڈ 14تک میں ترقی دے دی گئی ہے اور 2014میں انہیں مزید اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ۔طارق صدیقی اس وقت کے ایم سی میں ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر براجمان ہیں اور ان کا ملازمت نمبر 361390ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے ایم سی میں ہونے والی آؤٹ ٹرن ترقیوں پر شدید برہم ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مرتضیٰ وہاب صدیقی نے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :