چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی گورنر سندھ سے ملاقات ،جلد صحت یابی کی دعا

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیر جمالی نے گورنرسندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنرہائوس کے مطابق گورنر سندھ جسٹس( ر)سعید الزماں صدیقی سے چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیر جمالی نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف جسٹس نے گورنر سندھ کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اس امیدکااظہارکیاگورنر سندھ جلد مکمل صحت یابی کے بعد اپنے فرائضِ منصبی سنبھال لیں گے جب کہ گورنرسندھ نے کہا کہ نیک خواہشات پر چیف جسٹس کا شکر گزارہوں اور صحت یابی کے لئے دعا کرنے والوں کا بھی مشکورہوں جب کہ جلد اپنی ذمے داریاں سنبھالوں گا۔

متعلقہ عنوان :