پشاور کے کرنل شیرخان سٹیڈیم میں فرنٹیئر کور کی 15سال بعد 53ویں تقریبات کا انعقاد

کے پی میں ایف سی کے دو ہیڈ کوارٹرقائم ہونگے،بدقسمتی سے سرحد کیساتھ ایسی جگہیں ہیں جہاں دہشت گرد اب بھی موجود ہیں،کورکمانڈرپشاور

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں فرنٹیئر کور کی پندرہ سال بعد تریپن ویں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں ایف سی کے دو ہیڈ کوارٹرقائم ہوں گے،بدقسمتی سے سرحد کیساتھ ایسی جگہیں ہیں جہاں دہشت گرد اب بھی موجود ہیں۔پشاورکے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں فرنٹیئرکور کے پندرہ سال بعد 53تریپن ویں ویک کا انعقاد کیا گیا،رنگا رنگ تقریب میں فرنٹیئر کور کے اسپیشل آپریشن گروپ اور لیڈی سولجرز نے پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا،ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص اور کیلاش ڈانس نے تقریب کو پررونق بنا دیا جبکہ فرنٹیئر کوربینڈ نے ملی اور علاقائی نغمے پیش کیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود فرنٹیئر کور نے اہم کردار ادا کیا،کے پی میں ایف سی کے دو ہیڈ کوارٹرقائم ہوں گے،دو آئی جی ایف سی خدمات سر انجام دیں گیاور بارڈرمنیجمنٹ کو ایف سی کنٹرول کرے گی،لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے کہا کہ دہشتگری کے خاتمے میں فرنٹیئر کور کا اہم کردار رہا ہے،دہشتگردی کی بنیادیں ختم کرچکے ہیں،کچھ لنک باقی ہیں،بدقسمتی سے سرحد کیساتھ ایسی جگہیں ہیں جہاں دہشت گرد اب بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :