چہلم شہدائے کربلا اورعرس داتا گنج بخش کے موقع پر پیر کو لاہور شہر میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 19 نومبر 2016 20:03

چہلم  شہدائے کربلا اورعرس داتا گنج بخش کے موقع پر  پیر کو لاہور شہر میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اورعرس حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر 21 نومبر کو پیر کے روز لاہور شہر میں مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں 21 نومبر کو پیر کے روز چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہوگی ، تمام سرکاری ادارے اور سکول بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ اور صوبائی ہیڈ کوارٹرز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے واضح رہے کہ گنج بخش فیض عالم مظہر نورخدا، ناقصاں راں پیر کامل کاملاں را رہنما ، حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 973 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا مزارشریف کی چادر پوشی کیساتھ آغاز ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :