وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،14بھکاریوں سمیت 19 ملزمان گرفتار

قبضہ سے اسلحہ، مال مسروقہ برآمد،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ،تفتیش جاری

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران14بھکاریوں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطا بق تھا نہ رمنا پو لیس نے دوران گشت ملزم سکندر حیات کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآ مد کر لیا۔

تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان عبد اللہ اور مبین کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ،تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم علی شیر کو گرفتار کرکے اس سے ایک عدد 12بور رائفل بر آمد کرلی۔ تھا نہ سہا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم رحیم اللہ جان کو گرفتار کرکے ا س سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 14پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے پویس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی جا ئے۔ پٹر ولنگ کو سخت کی جا ئے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر ادشت نہیں کی جا ئیگی ۔

متعلقہ عنوان :