بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ،ْ دو بچیاں جاں بحق

بچیوں کی عمریں چار اور سال ہیں ،ْ دفتر خارجہ کے ترجمان کی مذمت

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق ہوئیں جن کی عمریں 4 اور 7 سال ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شہید ہونے والی بچیوں میں اریبہ اور فائزہ شامل ہیں بھارتی فورسز کی گولہ باری سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔گذشتہ روز بھارتی بحریہ کی جانب سے بھی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تاہم پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔