چین کا پہلا مال بردار خلائی جہاز2017میں روانہ کیا جائے گا، وانگ چائو یائو

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) چین میں خلائی مشن دفتر کے سربراہ وانگ چائو یائو نے کہا ہے کہ چین کا پہلا مال بردار خلائی جہاز تھئین چو نمنر ون دو ہزار سترہ کی پہلی ششماہی میں خلا میں روانہ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میںبتایا کہ مال بردار خلائی جہاز خلائی اسٹیشن کے لیے اشیاء ،مرمت کی تنصیبات،آزمائشی تنصیبات سمیت دیگر سامان لے کے جائیگا۔منصوبے کے مطابق تھیان چو نمنر ون کو دو ہزار سترہ کی پہلی ششماہی میں چین کے ون چھانگ لانچنگ سینٹر سے خلا میں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :