نئی حج پالیسی حاجیوں کے مشورے سے بنائی جائے گی، ،حکو مت پاکستان کی خصوصی توجہ کے نتیجے میں حج انتظامات ہر سال بتدریج بہتر ہورہے ہیں ‘ حاجیوں کی شکایات میں کمی ہو رہی ہے اورحج آپریشن کسی بد نظمی اور سکینڈل کے بغیر مکمل ہو رہے ہیں

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر کا مشاورتی ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:30

نئی حج پالیسی حاجیوں کے مشورے سے بنائی جائے گی، ،حکو مت پاکستان کی خصوصی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر نے کہا ہے کہ آئندہ حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے نئی حاجی پالیسی اس سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کی تجاویز اور مشوروں کی روشنی میں مرتب کی جائے گی ،حکو مت پاکستان کی خصوصی توجہ کے نتیجے میں حج انتظامات ہر سال بتدریج بہتر ہورہے ہیں ‘ حاجیوں کی شکایات میں کمی ہو رہی ہے اورحج آپریشن کسی بد نظمی اور سکینڈل کے بغیر مکمل ہو رہے ہیں جو ایک حوصلہ افزا امر ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز حاجی کیمپ لاہور میں منعقدہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھی- ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے کہا کہ وزات مذہبی امور اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کے تجربات سے ا ستفادہ کرنے کے لئے مختلف شہروں میں مشاورتی ورکشاپس منعقد کر رہی ہے‘ یہ ورکشاپ اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے - حج سے واپس آنے والے افراد سے ان مشاورتی ورکشاپس میں شرکت کر کے دورانِ حج پیش آنے والی مشکلات، تجربات اور تجاویز کے بارے میں وزارت کو آگاہ کریں تاکہ ان کی آراء کی رو شنی میں2017ء کی حج پالیسی مرتب کی جائے اور حجاج کرام کو حج2017ء کے موقع پر پہلے سے بہتر سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :