دشمن کی نظریں ترکی پاکستان اور سعودی عرب پر ہیں،حرمین شریفین پر کسی کو یلغار نہیں کرنے دیں گے ،یہ آل سعود یا شیعہ سنی کا نہیں ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے،اللہ کے گھر کا تحفظ کرنے کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں،ہماری محبت سعودیوں کے ساتھ نہیں اللہ کے گھر سے ہے ،پانامہ لیکس میں کسی مولانا کا نام نہیں،نوازشریف خود سے احتساب شروع کرنے کا کہہ کر بھاگ رہے ہیں،ثبوت مانگو تو قطر اور سعودی عرب کے شیخ آجاتے ہیں،آئیں احتساب ہم سے شروع کرو،پاک فوج میں قابل جرنیلوں کی کمی نہیں

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا طلبا کنونشن سے خطاب

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان علماکونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن کی نظریں ترکی پاکستان اور سعودی عرب پر ہیں،حرمین شریفین پر کسی کو یلغار نہیں کرنے دیں،یہ آل سعود یا شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے،اللہ کے گھر کا تحفظ کرنے کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں،ہماری محبت سعودیوں کے ساتھ نہیں اللہ کے گھر سے ہے ،پانامہ لیکس میں کسی مولانا کا نام نہیں،نوازشریف خود سے احتساب شروع کرنے کا کہہ کر بھاگ رہے ہیں،ثبوت مانگو تو قطر اور سعودی عرب کے شیخ آجاتے ہیں،آئیں احتساب ہم سے شروع کرو،پاک فوج میں قابل جرنیلوں کی کمی نہیں ہے ،راحیل جائیں یا رکیں قوم کو فکر مند نہیں ہونا چاہیئے ،وہ ہفتہ کو یہاں طلبہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ہمارے طلبا کو دس پندرہ دن دے دیں،روس کی طرح بھارت کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے،ہم پاکستان کیلئے خون دینے والے ہیں،جو مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیںوزیرداخلہ ان کے نام بتائیں،ہم ان مدارس کے خلاف کارروائی میں ساتھ دیں گے،مسجدوں پر حملے کرنے والے ابولولومجوسی کے پیروکار ہیں،معصوم لوگوں پرخودکش پر حملے کرنے والے دین اسلام کے دشمن ہیں،لیبیا عراق یمن شام کو عالمی طاقتوں نے تباہ کردیا،عالم اسلام کے ممالک کو ایک ایجنڈے کے تحت تباہ گیا گیا ہے،آج نوبت یہاں تک آگئی کہ مکہ مکرمہ پر میزائل داغا گیا،دشمن کی نظریں ترکی پاکستان اور سعودی عرب پر ہیں،حرمین شریفین پر کسی کو یلغار نہیں کرنے دیں،یہ آل سعود یا شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے،اللہ کے گھر کا تحفظ کرنے کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں،ہماری محبت سعودیوں کے ساتھ نہیں اللہ کے گھر سے ہے ،ذولفقار علی بھٹو نے اس ملک میں بہت اچھے کام کیے،قادیانیوں کو غیرمسلم قراردیا،اللہ نے ان سے کام لینا تھا لے لیا۔

(جاری ہے)

دنیا کی 37 طاقتیں ملکر افغان طالبان کو ختم نہیں کرسکیں تو ہمیں بھی نہیں کرسکتیں،طیب اردگان نے مکہ مکرمہ پر حملے پر کوئی بات نہیں گی،فلسطین میں آذان پر پابندی لگی اس پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کی،پانامہ لیکس میں کسی مولانا کا نام نہیں،نوازشریف خود سے احتساب شروع کرنے کا کہہ کر بھاگ رہے ہیں،ثبوت مانگو تو قطر اور سعودی عرب کے شیخ آجاتے ہیں،آئیں احتساب ہم سے شروع کرو،راحیل شریف اس وقت ایوب خان سے بھی زیادہ مقبول ہیں،پٹھانوں کے ٹرکوں پر ایوب خان کے بعد راحیل شریف کی تصویریں لگی ہوئی ہیں،پاک فوج میں قابل جرنیلوں کی کمی نہیں ہے ،راحیل جائیں یا رکیں قوم کو فکر مند نہیں ہونا چاہیئی(ع ع)