بزرگوں کی دعائوں سے پاکستان خوشحال ہوگا،اسحاق ڈار

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:16

بزرگوں کی دعائوں سے پاکستان خوشحال ہوگا،اسحاق ڈار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بزرگوں کی دعائوں سے پاکستان خوشحال ہوگا۔ یہ بات انہوں نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش جیسی نیک ہستیوں کی بدولت یہ سرزمین محفوظ ہے۔ اسحق ڈار نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اہل لاہور کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی مبارکباد دی۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :