پوری قوم بھارت کی مصنوعا ت کا بائیکاٹ کرے اور حکومت کو بھی مجبور کرے‘ ڈاکٹر مراد راس

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:11

پوری قوم بھارت کی مصنوعا ت کا بائیکاٹ کرے اور حکومت کو بھی مجبور کرے‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کی مصنوعا ت کا بائیکاٹ کرے اور حکومت کو بھی مجبور کرے کہ وہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارتی اور سفارتی تعلقات کو منقطع کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا جس کے مطابق پاکستان سی2014ئ میں بھارت کو 4.9 بلین ڈالر، 2015ء میں، 4.7 بلین ڈالر اوررواں سال اب تک 4.67 بلین ڈالر زرِ مبادلہ کی صورت میں بھجوائے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارت اپنے میڈیا پر چین کی چیزیں نہ خریدنے کا پراپیگنڈا کر رہا ہے کیونکہ چین پاکستان کی امداد کرے گا۔ انہوں نے میز کہا کہ بھارت کو زرمبادلہ مہیا کرنے کا مطلب ہے کہ وہ اس پیسے سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہی کوششیں کرے گا گولیاں، ٹینک، توپیں اور جنگی جہاز تیار کرے گا لہذا ایک سچا محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پوری قوم بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کرے۔

متعلقہ عنوان :