موٹر سائیکل سواروں میںہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے بارے آگاہی ویک ختم

آئندہ ہفتے سے درست نمبر پلیٹ کا شعور بیدار کرنے بارے آگاہی مہم شروع کی جائے گی‘ طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرہیلمٹ کے استعمال بارے ہفتہء ٹریفک شعور بیداری کے آخری روز بھی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور شہر بھر میں وارڈنز نے لوگوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے،لوگوں کو ایجوکیٹ کیا۔سی ٹی او نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے شہر بھر میں ٹریفک آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس سلسلے میں شہریوںکے تعاون سے ہی مثبت نتائج متوقع ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسرنے کہا کہ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے جس سے پولیس عوام دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے،لبرٹی چوک اورفیصل چوک میں لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے شہریوں میںآگاہی پمفلٹس ،پھول اور بچوں میں تحائف تقسیم کیئے، لیکچرز دیئے جبکہ پوائنٹس ڈیوٹی پر مامور وارڈنز بھی سڑکوں پر لوگوں کو ایجوکیٹ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پیز، ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خصوصا ًغیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ اور ویلرز کے خلاف بلا امتیاز بھرپور کریک ڈائون جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران اپنا اخلاقی کردار اداکرتے ہوئے دوسروں کو بھی ایجوکیٹ کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔