سی ٹی او لاہور کا عرس حضرت داتاگنج بخش ؒ اورر چہلم حضرت اما م حسینؓ کے سلسلے میںدورہ ،ڈی ایس پی سے وضاحت طلب،انسپکٹر کی سرزنش اور 2پٹرولنگ آفیسرز کو شوکاز

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے حضرت داتاگنج بخش ؒ کی973ویں عرس اور چہلم حضرت امام حسینؓ کی تقریبات کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے اور ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کے لئے وزٹ کیا دیگر سینئرا فسران بھی انکے ہمراہ تھے۔سی ٹی او نے ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی انارکلی سے جواب طلب کرتے ہوئے انسپکٹر کی سرزنش اور رانگ پارکنگ کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر پٹرولنگ آفیسر لوئر مال عمران سندھواور پٹرولنگ آفیسر داتا دربار کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پرملک بھرسے لاکھوں کی تعدادمیں زائرین اورعقیدت مند عرس اور چہلم کی تقریبات میں شرکت کیلئے آرہے ہیں جسکی وجہ سے دربارشریف کے ایریااور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہائومیں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے اسکے ساتھ ساتھ دربارشریف کے قریب روایتی طورپردودھ کی سبیل لگائی گئی۔

(جاری ہے)

حسب روایت زائرین کے دربارشریف تک پہنچے اورعام ٹریفک کومتبادل راستوں پرچلانے کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیاگیا ہے ۔

جبکہ دیگر شہروں سے عرس اور چہلم کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنیوالوں کے لئی4 اضافی پارکنگ قائم کی گئی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسرنے ٹریفک وارڈنزکوعرس اور چہلم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زوردیاہے کہ وہ ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھیں اور انچارج راستہFM88.6 کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے آگاہ کرتے رہیں۔سی ٹی او نے زائرین سے کہا کہ وہ اس موقع پرسٹی ٹریفک پولیس سے بھرپورتعاون کریںتاکہ ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ امن وامان کی فضا کوبھی برقراررکھا جاسکے۔شہری کسی بھی تجویز یا معلومات کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :