بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے جانوروں کی کئی بیماریوں سے نمٹا جاسکتا ہے،محمد علی ملکانی

سندھ حکومت دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے،وزیر لائیو اسٹاک سندھ

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمدعلی ملکانی نے کہا ہے کہ جانوروں میں پائی جانے والی منہ کھرکی موذی بیماری کے خاتمے کے لیے ہم نجی شعبہ کے تعاون سے اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں جبکہ بروقت احتیاطی تدابیر کے اصولوں پر عملدرآمد سے بھی اس بیماری سے نمٹا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لانڈھی ، بھینس کالونی میں منعقدہ ایف اے او( FAO ) اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک کی جانب سے منہ کھر کی کے حفاظتی ٹیکہ جات (FMD ویکسی نیشن ) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں ڈاکٹر محمد فضل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایف ایم ڈی ، پی پی آر، صوبائی سیکریٹری لائیواسٹاک غلام حسین میمن ، شاکر عمر صدر کیٹل و ڈیری فارمز ایسوسی ایشن ، امجد خان جدون ، صدر ناگوری ڈیری فارمز ایسوسی ایشن ، سکندر ناگوری کراچی ڈیری فارمز ایسوسی ایشن ، محکمہ لائیواسٹاک کے ڈی جی اکبر سومرو ، ڈائریکٹر جمیل شیخ اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٖ حکومت سندھ نجی شعبہ کے تعاون سے جانوروں میں موذی امراض کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ کی جانب سے اس سلسلے میں تمام اقدامات ترجیحی بنیادوں پر اٹھائے جارہے ہیں اور سندھ حکومت دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ جانوروں میں موجود بیماریوں کا خاتمہ ہو جس کہ لئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بنیادی ضروریات اور مشینری فراہم کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک نے FAO پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 187311 جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ اور اب دوسرے مرحلے کا آغاز 18 نومبر کوکراچی میں کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے یقین دلایا کہ حکومت سندھ ترجیحی بنیادوں پر شعبہ کی ترقی کے لئے تعاون فراہم کرے گی۔

تاکہ دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے جس کے لیے مقامی حکومت کے زیر اہتمام کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی سطح پر مسائل اور دیگر امور پر رابطہ کر کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ جس سے تمام مسائل کا حل یقینی ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں اور عوام کی خدمت کرتا رہوگا۔ اور میری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں۔

تقریب سے صوبائی سیکریٹری غلام حسین میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے اور تمام اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کی مہم شروع کرنے کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر آباد ، جامشورو، تھرپارکرکے اضلاع میں بھی ویکسی نیشن جلد شروع کی جائے گی۔

ہم لائیو اسٹاک اور فشریز کے شعبوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور حکومت سندھ اس سلسلے میں تمام اسٹیگ ہولڈرز کو بھرپور تعاون فراہم کریگی۔تقریب سے ڈاکٹر محمد افضل پروجیکٹ کوآرڈنیٹر ایف اے او PPR/ FMDنے کہا کہ ہم 2012سے یہ کام کر رہے ہیں اور ابتک محکمہ لائیواسٹاک کے تعاون سی2 لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسی نیشن دی جا چکی ہے۔بعد ازیں صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے لانڈھی کیٹل کالونی میں ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا افتتا ح کیا۔

متعلقہ عنوان :